اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے مشترکہ فوجی کمانڈ کا معائنہ کیا ہے- انہوں نے اس موقع پر صوبہ صلاح الدین، مغربی الانبار اور مشرقی فلوجہ کو داعش کےقبضے سے آزاد کرانے کی کاروائيوں کا جائزہ لیا- اس بیان میں آیا ہے کہ وزیر اعظم کو عراقی فورسز کی کامیابیوں کے بارے میں بریفننگ دی گئي- انہوں نے بقیہ علاقوں کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کے منصوبوں کی اطلاع حاصل کی- عراقی فوج کے سپریم کمانڈر نے عراقی فورسز کی کامیابیوں کو سراہا، اور کہا کہ داعش کے خلاف کامیابی، فوجی اور عوامی رضاکاروں کی قربانیوں اور صحیح منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے- حید العبادی نے کہاکہ عراق کی فورسز اپنے وطن کا چپہ چپہ دہشتگردوں کے وجود سے پاک کردیں گي -
.......
/169